سعودی عرب،5جولائی(ایجنسی) عودی عرب کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ جدہ میں واقع امریکی قونصل خانے کی عمارت کے قریب خود کش حملہ کرنے والا بمبار پاکستانی تھا۔ اس کا نام عبداللہ گلزار خان بتایا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ گلزار خان 12 سال سے سعودی عرب میں مقیم تھا اور وہ پرائیوٹ ڈرائیور تھا۔ وہ جدہ میں اپنی بیوی اور والدین کے ساتھ رہ رہا تھا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا تھا کہ جدہ خودکش بمبار کا تعلق سعودی عرب سے نہیں بلکہ وہ مملکت میں مقیم غیر ملکی ہے، تاہم اس کی شہریت اور نام کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق خودکش بمبار کی جیکٹ مکمل طور پر پھٹ نہیں سکی تھی جس کی وجہ سے اس کی شناخت کرنے میں آسانی ہوئی۔